وزیرِاعظم کیر اسٹرمر کا دوحہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، جنگ بندی اور امن پر زور

لندن۔وزیرِاعظم کیر اسٹرمر نے دوحہ پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی کا خطرہ بڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سب سے بڑی ترجیح فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی محفوظ رہائی اور غزہ میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہونا چاہیے۔

کیر اسٹرمر نے مزید کہا کہ یہی اقدامات خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کا واحد راستہ ہیں۔