وولورہیمپٹن کونسل کی جانب ٹیکسی اور پرائیویٹ ہائر لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا۔پچاس ہزار سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز اور آپریٹرز کو تقریباً دس ۔سال کے بعد پہلی مرتبہ پہلی بارپہلے سے زیادہ لائسنس فیس ادا کرنا ہو گی ، کونسل کا کہنا ہے کونسل کے پاس حد سے زیادہ کام ادھورا پڑا ہے۔ جس بیک لاگ کو ختم کرنے کے لیے اخراجات پورے کرنے ضروری ہیں۔
سٹی آف وولورہیمپٹن کونسل کا کہنا ہے نئے یا تجدید شدہ لائسنس کے لیے ادا کی جانے والی فیس میں دو تہائی تک اضافہ کیا جائے تاکہ تعمیل اور ایڈمنسٹریٹو اخراجات پورے کیے جا سکیں۔
کونسل کی لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کی دستاویزات کے مطابق، تقریباً 50,000 ڈرائیورز کا انتظام کرتی ہے، جن میں سے زیادہ تر سوولورہیمپٹن کونسل سے باہر کام کرتے ہیں۔
فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ ریگولیٹری کمیٹی بدھ کے روز کر سکتی ہے، جس سے ساوتھ اسٹافورڈ شائر اور وولورہیمپٹن کے ڈرائیوروں کی لائسنس فیسوں میں اضافہ ہو گا۔ ڈرائیور کی لائسنس فیس فوری طور پر بڑھ جائے گی جبکہ گاڑی کی فیس 10 جولائی سے نافذالعمل ہو گی۔
منصوبے کے تحت، چار یا اس سے کم گاڑیوں والے پرائیویٹ ہائر وہیکل آپریٹرز کے لیے ایک سالہ لائسنس کی تجدید فیس £150 سے بڑھ کر £250 ہو سکتی ہے، جو 66 فیصد اضافہ ہے۔
نئے ہیکنی کیرج اور پرائیویٹ ہائر ڈرائیورز کے لیے ایک سالہ لائسنس کی فیس میں £20 کا اضافہ ہو کر £69 ہو جائے گا۔
نئے ڈرائیور کے لیے تین سالہ لائسنس کی فیس £98 سے بڑھ کر £128 ہو گی، جبکہ گاڑی کے سالانہ لائسنس کی فیس £125 سے £175 ہو جائے گی۔
یاد رہے وولورہیمپٹن کونسل نے دس سالوں میں 1500 لائسنسوں کو اپنی پالیسی کی بدولت 50 ہزار تک لے گئی ہے۔