لیورپول ایف سی پریڈ کے دوران کار کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی،53 سالہ شخص گرفتار

لیورپول. لیورپول ایف سی پریڈ کی تقریبات کے دوران شہر کے وسط میں ایک کار کے پیدل چلنے والوں سے ٹکرا جانے کے واقعے کے بعد ایک 53 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، میرسے سائیڈ پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

یہ واقعہ پیر کی شام چھ بجے کے کچھ دیر بعد واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا، جو کہ پریڈ کے قریبی مرکزی راستوں میں شامل ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کار نے کئی افراد کو ٹکر مار دی ہے۔ ایمرجنسی سروسز فوراً موقع پر پہنچیں، جہاں گاڑی کو روکا جا چکا تھا۔ ڈرائیور، جو کہ لیورپول کا رہائشی ایک سفید فام برطانوی شہری بتایا گیا ہے، موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد اور نوعیت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے تاکہ اس کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آن لائن قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کریں اور جن لوگوں نے واقعے کو دیکھا ہے یا ان کے پاس ویڈیو موجود ہے، وہ براہ راست میرسے سائیڈ پولیس سے @MerPolCC سوشل میڈیا چینلز یا 101 پر رابطہ کریں اور لاگ نمبر 784 کا حوالہ دیں۔

پولیس کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا: ’’ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پریشان کن مناظر کو آن لائن شیئر نہ کریں بلکہ متعلقہ ویڈیوز یا معلومات ہمیں براہ راست بھیجیں۔